زبان منتخب کریں :  English | ภาษาไทย | العربیه | اردو | فارسی

Joomla Templates and Joomla Extensions by JoomlaVision.Com

ہمارے بارے میں

میکس لاء فرم ایک بین الااقوامی لاء فرم ہے جو کہ تھائی لینڈ میں غیرملکیوں  کو ان کے کاروبار میں مدد کرتی ہے ۔ ہمارے پاس قابل اور تجربہ کار وکلاء کی ایک ٹیم موجود ہے جنہوں نے  تسلیم شدہ  یونیورسٹیوں سے ڈگریاں حاصل کی ہیں۔ ہماری ٹیم میں جوان ، تجربہ کار اور جفا کش وکلاء موجود ہیں جو کہ کسی بھی مقدمے کو حل کرنے کی اپنی  بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ 

 

میکس لاء فرم  میں سروس کی فراہمی کا عمل  شروع ہونے کے بعد ہم آپ کے دستاویزات درکار محکموں میں تجربہ کار  افسران کو بھیجتے ہیں مثال کے طور پر لیبر کا محکمہ ۔ ہم سول اورفوجداری مقدمات  میں آپ کی مدد کرتے ہیں اور ہم اپنی پوری کوشش کرتے ہیں کہ آپ کے حقوق کی خلاف ورزی  نہ ہو۔

اس کے علاوہ ہم کئی لیگل پیکجز آسان نرخوں پر پیش کرتے ہیں ۔  ہم نے اپنے پیکچز کو اس طرح سے تیار کیا ہے کہ  اپنے ممکنہ گاہکوں کے مطالبات کو پورا کرسکیں۔

ہماری آن لائن لیگل  سروسزآپ کے لۓ نہایت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ اس سروس میں آپ ہماری آن لائن کمپنی رجسٹریشن سروس ، ویزا سروس ، آن لائن ترجمہ ، آن لائن مشاورت اور آپ کے سوالات کے آن لائن جوابات  جیسی سروسز سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ ہماری فراہم کردہ سروس کا سٹیٹس چیک کر سکتے ہیں اور آپ یہ دیکھ سکتے ہیں کہ سروس کے عمل میں آپ کہاں پر کھڑے ہیں اور کیا ہو رہا ہے ۔  کام مکمل ہونےکے بعد آپ اپنے پروفائل کی جانچ پڑتال کر سکتے ہیں اور تمام دستاویزات جو آپ جمع کروا چکے ہیں آپ وہ دیکھ سکتے ہیں اور کچھ اضافی معلومات بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ہم دستاویزات کا مختلف زبانوں میں ترجمہ ، پبلک نوٹری ، ویزا اور  90دن کی سٹیمپ کے لۓ آن لائن سروس فراہم کرتے ہیں ۔


ہمارے پاس قابل اور تجربہ کار وکلاء کی ایک ٹیم موجود ہے جنہوں نے اپنی ڈ گریاں تسلیم شدہ اداروں سے حاصل کی ہیں۔ ہم آسان نرخوں پہ قانونی خدمات پیش کرتے ہیں ۔ براہ مہربانی کسی بھی قانونی سروس کے لۓ ہم سے رابطہ کریں یا ہمارے دفتر تشریف لائیں ۔ ہمیں آپ کی مدد کر کے بہت خوشی محسوس ہو گی۔

Max Law Firm co., LTD.

LiveZilla Live Help