زبان منتخب کریں :  English | ภาษาไทย | العربیه | اردو | فارسی

Joomla Templates and Joomla Extensions by JoomlaVision.Com

آن لائن سوال کیجۓ

اگر آپ کے ذہن میں کسی بھی قانونی معاملہ کے بارے میں سوالات ہیں ، تو ہم حقیقی وقت میں آپ کے سوالات کا جواب دے کر آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ ہمارے قابل وکلاء آپ کے سوالات کا آن لائن جواب دیں گے۔

 

ورک پرمٹ

غیر ملکی افراد کے  تھائی لینڈ میں کام کرنے کے قانون کے مطابق کسی بھی غیر ملکی کو تھائی لینڈ میں کام کرنے کے لئے ورک پرمٹ درکار ہے۔ ماسواۓ چند غیر ملکیوں کے باقی سب کے پاس ورک پرمٹ کا ہونا لازم ہے تاکہ وہ بغیر کسی خوف کے قانونی طریقے سے  تھائی لینڈ میں کام کر سکیں۔ 
 ماسوائے مندرجہ ذیل
کے

  • سفارتی کارپوریشن کے ارکان
  • کونسلر مشن کے ارکان
  • رکن ممالک اور اقوام متحدہ کے حکام اور اس کے مخصوص اداروں کے نمائندے۔
  • بیرون ملک سے آنے والے ملازم جو کہ بطور خا ص مندرجہ با لا افراد کے لئے کا م کرنے کے غرض سے آئے ہوں-
  • غیر ملکی افراد کا کوئی ایسا کام انجام دینا جس سے تعلیم ثقافت ،فن یا کھیل کے شعبوں میں فائدہ ہو۔
  • وہ افراد جنہیں تھائی حکومت کی جانب سے تھا ئی لینڈ میں کوئی خاص کام یا ذمہ داری انجام دینے کے لئے داخلے کی خاص منظوری حاصل ہو-
  • وہ لوگ جو تھائی لینڈ کی حکومت اور ایک غیر ملکی حکومت یا بین الاقوامی تنظیم کے درمیان ایک معاہدے کے تحت کسی مشن پر فرائض انجام دے رہے ہوں۔

ورک پرمٹ کے  اہل ہونے کے لئے آپ کا نان ایمیگرنٹ ویزے پہ ہونا لازمی ہے۔ اس کے علاوہ یا تو آپ کی ذاتی کمپنی ہو یا پھر آپ کسی کمپنی یا ادارے میں کام کر رہے ہوں جس کے ذریعے آپ ورک پرمٹ حاصل کر سکیں۔

  

  

مطلوبہ دستاویزات

نان ایمگرینٹ ویزا ملنے کے بعد آپ ورک پرمٹ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ ورک پرمٹ بنا نے کا عمل شروع کرنے کے لئے متوقع  ملازم سے مطلوب  کا غذات یہ ہیں :

  

  • آپ کے پاسپورٹ کی تصویر والے صفحے کی نقل
  • نان امیگر ینٹ ویزا
  • اینٹری کارڈ کی نقل
  • ڈ گری/صنعت ، ریزیمے یا ٹرانسکرپٹ کی نقل- بعض اوقا ت ان دستاویزات کا آپ کے ملک کے سفارتخا نے سے تصدیق کروانا ضروری ہوتا ہے۔ ( آپ کو یہ دستاویزات اپنے ملک کے سفارتخانے میں تصدیق کے لۓ جمع کروانے ہوتے ہیں اور فیس ادا کرنا ہوتی ہے ) -
  • ڈاکٹرکی جانب سے طبی معائنے کا سر ٹیفکیٹ
  • فوٹو

کچھ پیشے ایسے ہیں جن میں غیر ملکیوں کو کام کرنے کی اجازت نہیں ہے جیسا کہ مندرجہ ذیل۔

چاول کی کاشت ، نمک کی  کاشتکاری ، مقامی زرعی پیداوار کی اندرونی تجارت، زمین کی   تجارت. اکاؤنٹنگ،  جانوروں کی زمینداری ، فن تعمیر،  اشتہار بازی، دلالی ، نیلامی، حجام، بال ڈریسنگ اور بیوٹیشن ، عمارت کی صنعت، کھیتی باڑی، جانوروں کی افزائش بشمول ریشم کا کیڑا پالنا، لکڑی سازی ، ماہی گیری۔
 صنعت و دستکاری : رائس ملنگ ، آٹے کی پیداوار ، چینی، شراب اور غیر شراب والے مشروب ، آئس کریم، دواسازی کی پیداوار، سرد
ذخیرہ اندوزی، لکڑ، سونا، چاندی ، سنگ کمدار، لکڑی کی سنگتراشی ، کانچ کا کام ، ماچس سازی، سیمنٹ وغیرہ ، پتھر کی دھماکہ بازی،کپڑے اور جوتے کی مینوفیکچرنگ، پرنٹنگ ، اخبار کی اشاعت، ریشم کی بنائی یا طباعت، ریشم میں تیار مصنوعات کی پیداوار، پرچون کی تجارت، غذا اور مشروبات کی  فروخت، قدیم چیزوں اور فنون لطیفہ کی ٹریڈنگ ،ٹور ایجنسی ، ہوٹل (ماسواۓ  ہوٹل مینجمنٹ، فوٹوگرافی، دھلائی ، بنا لباس اور سروس کی نوکریوں کے) ، زمین، پانی اور نقل و حمل۔

 

LiveZilla Live Help