زبان منتخب کریں :  English | ภาษาไทย | العربیه | اردو | فارسی

Joomla Templates and Joomla Extensions by JoomlaVision.Com

آن لائن سوال کیجۓ

اگر آپ کے ذہن میں کسی بھی قانونی معاملہ کے بارے میں سوالات ہیں ، تو ہم حقیقی وقت میں آپ کے سوالات کا جواب دے کر آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ ہمارے قابل وکلاء آپ کے سوالات کا آن لائن جواب دیں گے۔

 

لمیٹڈ کمپنی

ایک کمپنی کوکاروبار کی تین اہم  شکلوں میں قائم کیا جا سکتا ہے ۔ وہ ہیں واحد ملکیت ، شراکت داری ، پبلک لمیٹڈ کمپنی یا کارپوریٹ کمپنی۔ لیمیٹڈ کمپنی ایک ایسی کمپنی ہے جس میں حصہ داروں کی ذمہ داری ان کے حصص کی تعراد تک محدود ہوتی ہے۔ لہذا حصہ داروں کی ذمہ داری محدود ہوتی ہے اس لۓ کاروبار کی اس قسم کو سب سے زیادہ ترجیع  دی جاتی ہے اوریہ لوگوں کو تجویز کی جاتی ہے۔ خاص طور پر غیرملکیوں کے لۓ کیونکہ کاروبار کی یہ قسم دوسری قسموں کی نسبت  انہیں زیادہ اتھارٹی ، اختیار اور ملکیت فراہم کرتی ہے۔ اگر آپ ایک نئی کمپنی تشکیل دینا چاہتے ہیں تو اس میں ہم آپ کی نہ صرف یہ کہ اندراج کے عمل میں مدد کر سکتے ہیں بلکہ ورک پرمٹ، ٹیکس کا جمع کروانا، سوشل سیکورٹی کی ادائیگی اور دوسری دیگر سروسز جو کہ ہمارے پیکج میں شامل ہیں ان میں بھی آپ کی مدد کرتے ہیں۔ ورنہ جو کہ آپ کے لۓ ایک بہت ہی طویل اور تکلیفدہ عمل ہو گا کیونکہ آپ کو دستاویزات کا انگریزی سے تھائی یا پھر تھائی سے انگریزی میں ترجمہ کروانے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ ہم وقت کے مختصر سے عرصے میں ایک نئی کمپنی کو تشکیل دینے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کو درست فیصلہ کرنے اورکاروائی کا بہترین راستہ اپنانے کے لۓ معلومات فراہم کرتے ہیں۔

پبلک کمپنی  کی اقسام
پبلک کمپنی کی دو اقسام ہیں ۔ پبلک لیمیٹڈ کمپنی اور پرائویٹ لیمیٹڈ کمپنی ۔ پرائویٹ لیمیٹڈ کمپنی خاص طورپرغیرملکیوں کو تجویز کی جاتی ہے۔ اسکی وجہ یہ ہے کہ نہ صرف حصہ داروں کی ذمہ داری ان کے حصص کی مقدار تک محدود ہے بلکہ یہ کہ تھائی پرائویٹ لمیٹڈ کمپنی میں سرمایہ دارانہ اور مینیجریل ڈھانچے کو علیحدہ رکھنے کی اجازت ہے۔


 
لمیٹڈ کمپنی کے قیام کا طریقہ کار
نام کا اندراج
ایسوسی ایشن کے فائل میمورنڈم
ایک قانونی اجلاس بلایا جاۓ
کمپنی کا اندراج
ٹیکس کا اندراج
کم از کم 100000  بھات کا اندراج شدہ سرمایہ
2000000
   کا اندراج شدہ سرمایہ ان کمپنیوں کے لۓ جن کے حصہ دار غیرملکی ہیں۔

ایک بیلنس شیٹ سالانہ تیار کرنا ہو گی جو کہ اکاونٹنگ سال کے اختتام سے پانچ مہینوں کے اندراندر وزارت تجارت کے کمرشل رجسٹریشن  ڈیپارٹمنٹ کو جمع کرانی ہو گی ۔ اور وزارت خزانہ کے ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کو اکاونٹنگ سال کے اختتام کے 150 دنوں کے اندر اندر ۔ حالانکہ سرمایہ کی کوئی کم ترین مقدار متعین نہیں کی گئی تاہم سرمایہ کی مقدار آپکا کاروبار چلانے کے لۓ کافی ہونی چاہیۓ۔

LiveZilla Live Help