زبان منتخب کریں :  English | ภาษาไทย | العربیه | اردو | فارسی

Joomla Templates and Joomla Extensions by JoomlaVision.Com

آن لائن سوال کیجۓ

اگر آپ کے ذہن میں کسی بھی قانونی معاملہ کے بارے میں سوالات ہیں ، تو ہم حقیقی وقت میں آپ کے سوالات کا جواب دے کر آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ ہمارے قابل وکلاء آپ کے سوالات کا آن لائن جواب دیں گے۔

 

شراکت داری

کاروبار میں  شراکت  کے لۓ دو یا زیادہ حصہ دار مل کر کمپنی بنا‏ئیں۔ وہ سب کمپنی کے مالک ہوں گے اور سب حصہ دارکاروبار میں نفع و نقصان کے برابرکے حصہ دار ہوں گے۔   کاروبارمیں شراکت داری کی تین قسمیں ہیں، محدود شراکت داری جس کا قانونی طور پر اندراج کروانا لازمی ہے۔ جب کہ عارضی شراکت داری پر یہ قانون لاگو نہیں ہوتا ۔

-    غیر اندراج یافتہ عارضی شراکت داری وہ ہے جس میں سب حصہ دار مشترکہ طور پر شراکت داری کہ لوازمات کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

-    اندراج یافتہ عارضی شراکت داری ۔ اگر اندراج کروا لیا جاۓ تو شراکت داری قانونی وجود اخنیار کر جاتی ہے اور  حصہ داروں سے علیحدہ ایک نئی شکل اختیار کر لیتی ہے ۔

-    محدود شراکت داری  ہر انفرادی  حصہ دار کی ذمہ داری اس کے حصے کی سرمایہ کاری کی مقدار کے لحاظ سے ہوتی ہے جو اس نے شراکت داری میں ادا کر رکھی ہے ۔ حصہ داروں کی فہرست کا باقاعدہ اندراج ہونا چاہیۓ ۔

محدود شراکت داری کا قانون کے مطابق اندراج کروانا لازمی ہے جب کہ عارضی شراکت داری پر یہ اصول لاگو نہیں ہوتا۔

عام / عمومی تھائی شراکت داری

عمومی تھائی شراکت داری دو یا دو سے زیادہ لوگ مل کر بنا تے ہیں اس میں ہر کوئی کمپنی کی لا محدود ذمہ داریوں/ اخراجات کا برابر ذمہ دار ہوتا ہے۔ ہر حصہ دار انفرادی اور اجتما ئی طور پر کاروبار کے ٹیکس اور قرضہ جات ادا کرنے  کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ اگر قرضہ دینے والے کی رقم کو کمپنی کی املاک کو بیچ کر ادا نہیں کیا جا سکتا تو ہر حصہ دار کی ذاتی جائیداد/ املاک   کو بیچ کر قرضے کی رقم ادا کی جاۓ گی اسی طرح سب حصہ دار کمپنی کا نفع بھی برابر تقسیم کریں گے۔

اندراج شدہ عمومی شراکت داری

عمومی شراکت داری کا قانون کے مطابق اندراج کروانا ضروری نہیں ، لیکن اس کا اندراج بھی کروایا جا سکتا ہے۔

محدود شراکت داری

محدود شراکت داری کمپنی کا اندراج کروانا لازمی ہے ، اور حصہ داروں کی ذمہ داری ان کے کمپنی پہ  لگاۓ گۓ  سرمایہ کی رقم  تک محدود ہے۔

LiveZilla Live Help