زبان منتخب کریں :  English | ภาษาไทย | العربیه | اردو | فارسی

Joomla Templates and Joomla Extensions by JoomlaVision.Com

آن لائن سوال کیجۓ

اگر آپ کے ذہن میں کسی بھی قانونی معاملہ کے بارے میں سوالات ہیں ، تو ہم حقیقی وقت میں آپ کے سوالات کا جواب دے کر آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ ہمارے قابل وکلاء آپ کے سوالات کا آن لائن جواب دیں گے۔

 

تنظیم کا قیام

ایک ایسی تنظیم بنائی جا سکتی ہے جس کا مقصد نفع اٹھانا یا پیسے بنا نے سے ہٹ کر ہو۔ ایک تنظیم لوگوں کے اس گروہ کا نام ہے جو کسی مشترک مقصد کے  لئے ایک دوسرے سے منسلک ہوں۔ ایسی تنظیم کسی ہنگامی ضرورت کو پورا کرنے کےلئے بنائی جا سکتی ہے۔ جو ان لوگوں کو ایک مشترک مقصد اور ترجیہات کی بنیاد پر ایک جگہ اکٹھا کرے ۔ ان میں مختلف قسم کی تنظیمیں ہو سکتی ہیں ، جیسا کہ تجارتی کاروباری تنظیمیں۔


اندراج کا طریقہ کار   

ایسی تنظیم کے اندراج کی تحریری درخواست دی جا سکتی ہے جس میں اس کے تمام ارکان کے نام پتہ اور ان سب کے کاروبار درج ہوں۔

(Section 83)    اس طرح سے اندراج شدہ تنظیم ایک قانونی طور پر تسلیم شدہ شخصیت سمجھی جاۓ گی۔        

تنظیم  کو پروان چڑھانے اور ترقی دینے والے کم ازکم تین لوگ ہونے چاہیئں اور اس تنظیم کے ارکان کم ازکم دس ہونے چاہیئں۔ 

تنظیم بنانے کا طریقہ کار             

1)  لوگوں کو تنظیم بنانے کے لئے ایک میٹینگ کے لئے اکٹھا کیا جاۓ اور میٹینگ کے نکات   تحریر  کۓ جایئں۔ اس میٹینگ میں اس تنظیم کا ایک  سربراہ مقرر کر کے نکات میں درج کرنا ہو گا۔

2)  اوپر نکتہ نمبر ایک کے مطابق میٹینگ کے تین دن کے اندر تنظیم بنانے کی تحریری درخواست دائر کی جاۓ، اس ضلعی دفتر میں جہاں وہ تنظیم قائم کی جا ۓ گی۔

 

دستاویزات جو تنظیم کی درخواست کے لئے درکار ہیں۔

-  تنظیم بنانے کے لئے ایک باقاعدہ تحریری درخواست دائر  کی جاۓ گی۔     

- تنظیم کو پروان چڑھانے اور ترقی دینے کے ذمہ دار لوگوں کو اس درخواست پر دستخط کرنا ہوں گے۔ یہ بات واضع رہے کہ وہ لوگ تین سے کم نہیں ہونے  چا ہیئں ۔ اس مقصد کے لئے ضلعی دفتر سے سور کور 1  فارم حاصل کیا جا سکتا ہے۔

- موجودہ وقت میں اور تکنیکی لحاظ سے ،  تمام ڈائریکٹر خارجی ہو سکتے ہیں۔

- سیکشن 1 میں ذکر کی گئی میٹینگ کے تحریر شدہ نکات  (منٹ)   بھی منسلک کریں۔

 

تنظیم کا دستور دائرہ کار

سیکشن 1 : تنظیم کا نام عنوان، علامتی نشان اور مقام

سیکشن 2 : تنظیم کا عنوان ، مقصد

سیکشن 3 : سرمایہ اور اثاثہ جات

سیکشن 4 : سربراہان کی تعلیمی صلاحیت اور شان

سیکشن 5 : سربراہان کا تنظیمی دائرہ کار کا نظام 

سیکشن 6 :  سربراہان کی ذمہ داریاں اور اختیارات

سیکشن 7 : تنظیم کی رکنیت ( سب ارکان کی)

سیکشن 8 : تنظیم کے سربراہان کی میٹینگ کے کوائف اور تحریری نکات

سیکسن 9 : تنظیم کے مالی معاملات

سیکسن 10 : منشور اور دائرہ کار میں تبدیلی کا طریقہ کار

سیکشن11  : تنظیم کا خا تمہ کرنے کا طریقہ کار

LiveZilla Live Help