زبان منتخب کریں :  English | ภาษาไทย | العربیه | اردو | فارسی

Joomla Templates and Joomla Extensions by JoomlaVision.Com

آن لائن سوال کیجۓ

اگر آپ کے ذہن میں کسی بھی قانونی معاملہ کے بارے میں سوالات ہیں ، تو ہم حقیقی وقت میں آپ کے سوالات کا جواب دے کر آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ ہمارے قابل وکلاء آپ کے سوالات کا آن لائن جواب دیں گے۔

 

بچہ گود لینے کا طریقہ کار

خدمت خلق کے محکمے میں چائیلڈ آڈاپشن سینٹر ہی تھائی لینڈ میں  واحد تنظیم ہے جو بچوں کو گود لینے کے معاملات کی ‍‌‏‌‎‎‏ دیکھ بھال کرتی ہے ۔ یہ ایک حکومتی  تنظیم ہے جو کہ  تھائی لینڈ میں بچہ  گود لینے کے معاملات کی ذمہ دار ہے۔

تاہم اس کے علاوہ چار این جی اوز اور ہیں جو کے لائسنس یافتہ ہیں اور جنہیں بچہ گود لینے کے معاملات سے نمٹنے کی اجازت حاصل ہے ایسی صورت میں  جب گود لئے جا نے والے بچے کو  ملک سے باہر لے جانا مقصود ہو۔  

 

بچہ گود لینے کے اہل ہونا

بچے کو گود لینے کا خواہشمند جوڑا  رشتہ ازدواج میں منسلک ہو۔

دونوں ساتھیوں کی عمر کم از کم 25 سال ہو۔

میاں بیوی گود لئے جانے والے بچے سے کم از کم  15 سال بڑے ہوں۔

میاں بیوی  کا اپنے متعلقہ ملک سے بچہ گود لینے کے لئے قانونی طور پر اہل ہونا ضروری ہے۔


مطلوبہ دستاویزات

•  درخواست-
• پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کی کاپی-
• دستاویز کی کاپی  جس سے شادی یا طلاق کی تصدیق ہو سکے-
• طبی معائینے کا  سرٹیفیکیٹ جس سے  جسمانی صحت ، ذہنی استحکام  اور درخواست گزار  کے بانجھ پن کی تصدیق ہو سکے۔

• دستاویز جو  آمدنی اور پیشہ ظاہر کرے۔
• دستاویز جو موجودہ مالی حیثیت کی تصدیق کرے۔
• دستاویز جو  اثاثوں کی تصدیق کرے۔
•  امیدوار کے خاوند / بیوی کی طرف سے آمادگی کا تحریری خط یا عدالت کی طرف سے اس خط کی تصدیق- (اگر کوئی ہے تو)

•  کم از کم دو لوگوں کا حوالہ درکار ہے جس سے بچہ گود لینے والے            امیدواروں کی موزونیت کی تصدیق ہو سکے۔

•. درخواست گزار کی بچوں ازدواجی ساتھی اور گھر کے احاطے  سمیت  4 تصویریں۔ (اگر کوئی ہوں)
• غیر ملکی جوڑے کی کام کے اجازت نامے کی نقل-
• پولیس رپورٹ-

نوٹ: تمام دستاویزات کا تھا ئی شاہی سفارتخانے سے تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے اور ان دستاویزات کا تھا ئی زبان  میں ترجمہ کروانا ہو گا۔  تمام دستاویزات جمع کروانے کے بعد ان دستاویزات کو چائیلڈ آڈاپشن بورڈ بھیجا جاۓ گا اور والدین کو مطلع کیا جاۓ گا  کہ وہ بچہ گود لے سکتے ہیں یا نہیں۔  

LiveZilla Live Help