زبان منتخب کریں :  English | ภาษาไทย | العربیه | اردو | فارسی

Joomla Templates and Joomla Extensions by JoomlaVision.Com

آن لائن سوال کیجۓ

اگر آپ کے ذہن میں کسی بھی قانونی معاملہ کے بارے میں سوالات ہیں ، تو ہم حقیقی وقت میں آپ کے سوالات کا جواب دے کر آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ ہمارے قابل وکلاء آپ کے سوالات کا آن لائن جواب دیں گے۔

 

قانونی چاراجوئی

قانونی چاراجوئی

مقدمہ ایک سول کاروائی ہے جو قانون کی عدالت میں لایا جاتا ہے جس میں مدعی  مدعی علیہ کے کسی فعل کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کا دعوہ کرتا ہے ۔ اور یکساں ازالہ کا مطالبہ کرتا ہے ۔  مدعا علیہ کو مدعی کی شکایت کا جواب دینا ہوتا ہے۔ اگر مدعی اپنا دعوہ سچ ثابت کرنے  میں کامیاب ہو جاتا ہے تو پھر فیصلہ اس کے حق میں دیا جاۓ گا اور  مختلف قسم کے عدالتی احکامات جاری کۓ جائیں گے تاکہ حق نافز کیا جا سکے ، نقصانات کی تلافی کی جا سکے  یا ایک عارضی یا مستقل حکم امتناہی  کو نافز کیا جا سکے کسی ایکٹ کو روکنے یا مجبور کرنے کے لۓ۔ ایک اعلانیہ فیصلہ مستقبل میں قانونی تنازعات کو روکنے کے لۓ جاری کیا جا سکتا ہے ۔ اگر چہ اتنا عام نہیں ایک مقدمہ مجرمانہ کاروائی  یا فوجداری دعوے کا بھی حوالہ دے سکتا ہے۔ قانونی چاراجوئی میں مجرمانہ تحفظ ، تھائی لینڈ میں بچہ گود لینا، ذہنی صلاحیتیں، غیر قانونی پیسے کی ترسیل کے قوانین ، شخصی بدصلو کی/ ذاتی جسمانی نقصان ، نوکریوں کے تنازعات اور تجارتی تنازعات شامل ہیں۔

مجرمانہ تحفظ 

جب آپ پر جرم عائد ہوتا ہے تو ہم یہ دیکھتے ہیں  کہ آپ کے انسانی حقوق  
  کا ‏غلط استعمال نہ کیا جاۓ اور آپ  کا منصفانہ طریقے سے فیصلہ کیا جاۓ قوانین اور ضابطوں کی بنیاد پر ۔ آپ پر جرم عائد کیا جا سکتا ہے اگر آپ کو مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک میں بھی ملوث پایا گیا۔

زنا بِالجبر / جنسی تشدد / بچوں سے زیادتی

زنا بلجبر یا جنسی تشدد تھائی لینڈ میں بہت بڑا جرم ہے ہم اپنی پوری کوشش کرتے ہیں کہ آپ اپنے حقوق قا نون کے مطابق حاصل کر سکیں ۔ ہم اس بات کا بھی یقین دلاتے ہیں کہ آپ کہ حقوق کا ‏‏‏غلط استعمال نہ ہو سکے ۔
منشیات

منشیات کا استعمال ، فروخت یا پیداوار سب سنگین قسم کے جرم ہیں ۔ تاہم مختلف جرائم کے لۓ مختلف قسم کی سزا ہے۔ اس کی حد ایک سے لیکر ننانوے سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔ جرمانہ بھی جرم کی مقدار اور طریقہ کار کے لحاظ سے مختلف ہو سکتا ہے۔ ہم معاملے کو پرکھتے ہیں اور اگر آپ کے قانونی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہو تو اس میں ہم آپ کی مدد کرتے ہیں۔


قتل

قتل بہت سخت جرم ہے جس میں قتل کے جرم میں ملوث شخص کو عمر قید بلکہ پھنسی کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔ اگر آپ کے قانونی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہو تو ہم آپ کو آپ کے جائز قانونی حقوق دلانے میں مدد کرتے ہیں۔

بچہ گود لینے کا طریقہ کار

خدمت خلق کے محکمے میں چائیلڈ آڈاپشن سینٹر ہی تھائی لینڈ میں  واحد تنظیم ہے جو بچوں کو گود لینے کے معاملات کی ‍‌‏‌‎‎‏ دیکھ بھال کرتی ہے ۔ یہ ایک حکومتی  تنظیم ہے جو کہ  تھائی لینڈ میں بچہ  گود لینے کے معاملات کی ذمہ دار ہے۔

تاہم اس کے علاوہ چار این جی اوز اور ہیں جو کے لائسنس یافتہ ہیں اور جنہیں بچہ گود لینے کے معاملات سے نمٹنے کی اجازت حاصل ہے ایسی صورت میں  جب گود لئے جا نے والے بچے کو  ملک سے باہر لے جانا مقصود ہو۔  

 

بچہ گود لینے کے اہل ہونا

بچے کو گود لینے کا خواہشمند جوڑا  رشتہ ازدواج میں منسلک ہو۔

دونوں ساتھیوں کی عمر کم از کم 25 سال ہو۔

میاں بیوی گود لئے جانے والے بچے سے کم از کم  15 سال بڑے ہوں۔

میاں بیوی  کا اپنے متعلقہ ملک سے بچہ گود لینے کے لئے قانونی طور پر اہل ہونا ضروری ہے۔


مطلوبہ دستاویزات

•  درخواست-
• پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کی کاپی-
• دستاویز کی کاپی  جس سے شادی یا طلاق کی تصدیق ہو سکے-
• طبی معائینے کا  سرٹیفیکیٹ جس سے  جسمانی صحت ، ذہنی استحکام  اور درخواست گزار  کے بانجھ پن کی تصدیق ہو سکے۔

• دستاویز جو  آمدنی اور پیشہ ظاہر کرے۔
• دستاویز جو موجودہ مالی حیثیت کی تصدیق کرے۔
• دستاویز جو  اثاثوں کی تصدیق کرے۔
•  امیدوار کے خاوند / بیوی کی طرف سے آمادگی کا تحریری خط یا عدالت کی طرف سے اس خط کی تصدیق- (اگر کوئی ہے تو)

•  کم از کم دو لوگوں کا حوالہ درکار ہے جس سے بچہ گود لینے والے            امیدواروں کی موزونیت کی تصدیق ہو سکے۔

•. درخواست گزار کی بچوں ازدواجی ساتھی اور گھر کے احاطے  سمیت  4 تصویریں۔ (اگر کوئی ہوں)
• غیر ملکی جوڑے کی کام کے اجازت نامے کی نقل-
• پولیس رپورٹ-

 

نوٹ: تمام دستاویزات کا تھا ئی شاہی سفارتخانے سے تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے اور ان دستاویزات کا تھا ئی زبان  میں ترجمہ کروانا ہو گا۔  تمام دستاویزات جمع کروانے کے بعد ان دستاویزات کو چائیلڈ آڈاپشن بورڈ بھیجا جاۓ گا اور والدین کو مطلع کیا جاۓ گا  کہ وہ بچہ گود لے سکتے ہیں یا نہیں۔ 
  

نوکریوں کے  تنازعات

روزمرہ کی زندگی میں  ملازمین اور آجروں کے درمیان ملازمت میں تنازعات پیدا ہوتے رہتے ہیں۔ یہ تنازعات کنٹریکٹ یا معاہدے کی فطرت کے ہو سکتے ہیں۔ ہم اس طرح کے تنازعات سے نمٹنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ لہذا اگرآپ  کو کنٹریکٹ ، معاہدے یا پھر کسی اور قسم کا تنازعہ کا سامنا ہے  جو کہ  کنٹریکٹ / معاہدہ سے ہٹ کر کسی اور قسم کا ہو تو ہم آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ ہمارے پاس نہایت ہی قابل اور تجربہ کار وکلاء کی ایک ٹیم موجود ہے جو کہ موجودہ   کیس کو نمٹانے کی  اپنی بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کرتی ہے۔         

ذاتی بد سلوکی / جسمانی نقصان  کا مطالبہ کرنا

ذاتی جسماتی نقصان / شخصی بدسلوکی کا مطالبہ ایک ڈاکٹر کی غفلت ، دانتوں کے حادثات ، سڑک پر ٹریفک کے حادثات ، کام کی جگہ پہ حادثات کے نتیجے میں کیا جاسکتا ہے۔  اگر دوسری پارٹی کی لاپرواہی ثابت ہو جاۓ تو پھر متاثرہ پارٹی کو اس کا معاوضہ دیا جاۓ گا۔  ایسی صورت میں ایک وکیل کی خدمات حاصل کرنی چاہئیں خاص طور پرطبی عمل پزیری میں جزوی ناکامی جیسے  پیچیدہ معاملات ۔ ہمارے پاس پیشہ ورانہ وکیل موجود ہیں جو شخصی بدسلوکی/جسماتی نقصان میں تجربہ حاصل ہے۔

تجارتی تنازعات

تجارتی تنازعات معاہدوں میں اختلافات یا پھر کسی اور وجوہات کی بناء پر پیش آ سکتے ہیں ۔ ہمارے پاس ماہر وکلاء کی ایک ٹیم موجود ہے جو کہ تجارتی تنازعات میں تجربہ رکھتی  ہے۔

غیرقانونی  پیسے کی ترسیل    

غیر قانونی پیسے کی ترسیل تھائی لینڈ کے لۓ   مسلہ رہ چکا ہے ۔ منشیات کی ترسیل ، طوائف بازی ، عصمت فروشی اور رشوت کی کما ئی ہوئی دولت غیر قانونی ہے۔ اس لۓ اس مسائل کو صحیح کرنے کے لۓ تھائی لینڈ نے 1999 میں ‏غیر قانونی  پیسے کی ترسیل کا قانون پاس کیا۔         

غیر قانونی دولت کی ترسیل کے خلاف قانون

یہ قانون منشیات کے کاروبار ، رشوت اور رنڈی بازی کی کمائی ہوئی دولت کے خلاف ہے۔

بنیادی جرائم جن کا مہاسبا درکار ہے

منشیات کی ترسیل

طوائف / رنڈی بازی عصمت فروشی

عوام سے کی گئی دھوکا دہی 

مالی اداروں میں کی گئی  دھوکہ دہی

سرکاری عہدے کا غلط استعمال

بھتہ خوری  تاوان 

غیر قانونی مال کی تجارت ، اسمگلنگ     

ممانعت  

یہ قانون روکتا ہے اور وضا حت کرتا ہے اوپر درج کۓ گۓ جرائم یا ذرائع سے حاصل شدہ دولت کی ترسیل ، دوسری کرنسی میں تبدیل کرنا ، پیسہ حاصل کرنا یا دولت کی ترسیل سب جرم ہیں۔ اس کی روک تھام کے لۓ بینک اکاؤنٹ کی جا نچ پرتا ل کی جاتی ہے، اگر کہیں ایسا عمل کیا گیا ہے تو بینک یا اس مالیاتی ادارے کو رپورٹ کرنا ہو گا ، وہ تمام کیش / نقدی جو بیس لاکھ بھات سے زیادہ ہو، اور جایئداد کی منتقلی جوپچاس لاکھ بھات سے زیادہ ہو۔

باقی سب ممالک کی طرح تھائی لینڈ میں بھی ذہنی صلا حیتوں کے حقوق کی حفاظت کا قانون موجود ہے جیسا کہ کاپی رایٹس ( نقل سے روکنے کا حق ) ۔ تخلیقات ایجادات کے حقوق اور کمپنی کے تجارتی نشان کے حقوق ۔ یہ قانون پہلی دفعہ نومبر 1994 میں پاس ہوا تھا۔

ایجاد یا  تخلیق کو محفوظ کر نے کا حق

 1979کا پیٹنٹ قانون جس میں 1992 میں مزید شرائط ڈالی گیئں ادویات ، زراعت کی مشینری اور ایجادات کا تحفظ فراہم کرتا ہے ۔

تحفظ شدہ مصنوعات

کسی ایجاد کا تحفظ لینے کے لئے اس کو :

-  تحفظ حاصل کرنے کی اہلیت ہونی چاہیۓ

- ایجاد کے مراحل میں شمولیت

- اس ایجاد سے کوئی کام لیا جا سکے کہ استعمال  کی چیز بن سکے

البتہ مندرجہ ذیل کو یہ تحفظ حاصل نہیں ہو گا۔

ایجاداتی تحفظ سے چھوٹ

 

-   کوئی ایسی ایجاد جو پہلے سے سب کو معلوم ہو تھائی لینڈ میں  تحفظ کی درخواست دینے سے پہلے

-  اگر کوئی ایجاد پہلے سے کسی دستاویز میں درج کر دی جاۓ ، یا عوام کے  لئے چھاپ  دی جاۓ ، عوام کو اس سے آگاہ کر دیا جاۓ تھائی لینڈ کے اندر یا باہر کسی بھی طریقے سے۔

- اگر کسی ایجاد کو پہلے سی ہی تحفظ حاصل ہو تھائی لینڈ کے اندر یا باہر درخواست دینے سے پہلے ۔

- ایسی جو تھائی لینڈ میں پہلے سے متروک  شدہ کام کے متعلق ہو۔

- ایسی ایجاد جس کے  تحفظ  کے لئے درخواست 12 مہینے پہلے کسی دوسرے ملک میں دائر کی گئی ہو اور اسے منظور نہ کیا گیا ہو، یا تحفظ ابھی جاری نہ کیا گیا ہو۔

 

 

تخلیق   کی نقل سے بچاؤ کا حق

 

کاپی رائٹ  تحریری کاموں بشمول کمپیوٹر پروگرام ، ڈرامہ، فن،  موسیقی کا کا م آڈیو ویڈیو مواد ، سینیما فلم ریکارڈ شدہ مواد ، مشہور تصویریں ، آوازیں اور کوئی بھی کام ادب ،  سائینس یا فنون لطیفہ سے متعلق تخلیق کی نقل سے بچاؤ کا حق اس کے تخلیق کار کو مندرجہ ذیل شرائط پر حاصل ہو گا۔

 

- اس صورت میں جب تخلیق کار تھائی باشندہ ہو یہاں کا سکونت پزیر ہو یا شہریت کا حامل ہو ، رہنے والا ہو ایے کسی ملک کا جو تھائی کاپی رائٹ  میں کنونشن میں شامل ہو۔ یا تھائی لینڈ اس کنونشن میں شامل ہو۔

- ایسی صورت کے اشاعت  کا کام پہلی بار تھائی لینڈ میں کیا گیا ہو ، یا ایسے ملک میں جو کاپی رایٹ کنونشن کا رکن ہو ، اگر پہلی تشہیر تھائی لینڈ سے باہر ہوئی ہو ایسے ملک میں جو کاپی رايٹ کنونشن کا رکن نہ ہو یا پہلی بار تشہیر ترویج کاپی رايٹ    کنونشن  کا ممبر 30 دن کے اندر ہو یا تخلیق کار اوپر درج کی گئی شرائط پر پورا اترتا ہو ۔

- اگر کوئی ایسی صورت ہو کہ تخلیق کار کا تھائی شہری ہونا ضروری ہو یا  وہ قانونی کاموں سے متعلق ہو ایسا قانون دان سول اور کمرشل کوڈ آف تھائی لینڈ سے منظور شدہ ہونا چاہئیے۔

 

تخلیق کی نقل سے بچاؤ کا مخصوص وقت

 

کاپی رائٹ جو ادب ،  ڈرامہ ، فنون  یا موسیقی کے متعلق ہو ،  تخلیق کار کی پوری زندگی اور اس سے بھی 50 سال آگے کے لۓ  محفوظ ہوتی ہے اگر تخلیق کار قانونی مشیر ہے تو کاپی رائٹ تخلیق سے 50 سال بعد تک رہتا ہے۔ فنون سے متعلق کاپی رایٹ تخلیق سے 25 سال تک رہتا ہے ۔  

تھائی لینڈ نے اس قانون کو عالمی سطح کے معیار کے مطابق بہتر بنایا ہے اور اس تخلیقی صلاحیت کے قانون کو مزید بہتر بنانے جا رہا ہے ۔ تھائی لینڈ ایسے وقت پر اس کو اچھا کرنے کے لۓ کوئی بھی فیصلہ کر سکتا ہے۔

LiveZilla Live Help