زبان منتخب کریں :  English | ภาษาไทย | العربیه | اردو | فارسی

Joomla Templates and Joomla Extensions by JoomlaVision.Com

آن لائن سوال کیجۓ

اگر آپ کے ذہن میں کسی بھی قانونی معاملہ کے بارے میں سوالات ہیں ، تو ہم حقیقی وقت میں آپ کے سوالات کا جواب دے کر آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ ہمارے قابل وکلاء آپ کے سوالات کا آن لائن جواب دیں گے۔

 

شادی کا اندراج

اگر ایک ‏غیر ملکی باشندہ  کسی تھائی شہری سے شادی کرنا چاہتا/چاہتی ہے تو یہ کچھ پیچیدہ عمل ہے ، جب کہ تھائی شہری کی دوسرے  تھائی شہری سے شادی  نسبتاً  مستقل  اور آسان ہے ۔ شادی کا اندراج تھائی لینڈ میں کسی  متعین ادارے میں کیا جا سکتا ہے ۔ آپ کو ثبوت پیش کرنا ہوتا ہے کہ آپ غیر شادی شدہ ہیں اور تھائی لینڈ میں شادی کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ اس کے لۓ آپ کو دستاویزی ثبوت  تھائی لینڈ میں موجود اپنے ملک کے  سفارتخانے سے لے کر فراہم کرنا ہوتا ہے۔ آپ کو اس دستاویز کا تھائی زبان میں ترجمہ بھی کروانا ہوتا ہے ۔ اگر آپ کے پہلے شریک حیات کی وفات ہو چکی ہے یا پھر آپ دونوں کے درمیان  طلاق ہوچکی  ہے ، تو آپ کو وفات کا سرٹیفیکیٹ  یا طلاق کے کاغزات فراہم کرنا ہوں گے۔ یہ ثابت کرنے کے لۓ کہ آپ غیرشادی شدہ ہیں اور آپ کی حیثیت ایک اکیلے فرد کی سی ہے  ۔ ان دستاویزات کا انگریزی ترجمہ کروانا اور  امور خارجہ کے دفتر سے تصدیق کروانا  ضروری ہے۔ بلاآخر شادی کے اندراج کےلۓ ان دستاویزات کو ضلعی دفتر میں جمع کروانا ہو گا یہاں پر کونسلر براۓ امور ان دستاویزات پر باضابطہ طور پر دستخط کرے گا اسکے بعد ان دستاویزات کو ضلعی رجسٹرار کے پاس  جمع کروادیا جاۓ گا۔ اسکے ساتھ ہی شادی کا اندراج مکمل ہوجاۓ گا اور شادی کا سرٹیفیکیٹ جاری کر دیا جاۓ گا۔

شادی کی شرائط مندرجہ زیل ہیں۔

تھائی لینڈ کے قانون کے مطابق شوہر کو  شادی کے ثبوت کے طور پر اپنی ہونے والی بیوی  کو پراپرٹی میں سے  کچھ حصہ  دینا ہوگا. اس کے بعد ہی شادی کو مؤثر قرار دیا جاۓ گا۔

اہلیت

شادی کے خواہشمند جوڑے کو مندرجہ ذیل قوانین کی پابندی کرنا ہو گی۔

دونوں 18 سال سے کم عمر نہ ہوں ۔

انہیں ذہنی طور پر مفلوج اور ‏غیر معقول نہیں ہونا چاہیئے ۔

دونوں آپس میں خونی  رشتہ دار سگے یا سوتیلے بہن بھا‏‏ئی نہ ہوں۔

دونوں کو ایک ہی والدین نے گود نہ لے رکھا ہو۔

دونوں غیر شادی شدہ ہوں اور شادی کے وقت ان کا کوئی بھی شریک حیات نہ ہو ۔

اگر عورت کے خاوند کا انتقال ہو چکا ہے یا اسے  طلاق ہو چکی ہے تو اسے 310  دن کے لۓ ، مزید شادی  کے لۓ انتظار کرنا ہو گا۔

درکار دستاویزات    

  شادی کا اقرار نامہ -

- پاسپورٹ کی کاپی

- انتقال یا طلاق کے دستاویزات ( ایسی صورت میں جب آپ کی بیوی وفات پا چکی ہو یا آپ دونوں کی طلاق ہو چکی ہو)


تھائی منگیتر کو درکار کاغزات  آپکے

قومی شناختی کارڈ

گھر کا رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ

اس کے  گزشتہ یا فوت شدہ خاوند / بیوی کا طلاق یا وفات کا سرٹیفیکیٹ

LiveZilla Live Help