زبان منتخب کریں :  English | ภาษาไทย | العربیه | اردو | فارسی

Joomla Templates and Joomla Extensions by JoomlaVision.Com

آن لائن سوال کیجۓ

اگر آپ کے ذہن میں کسی بھی قانونی معاملہ کے بارے میں سوالات ہیں ، تو ہم حقیقی وقت میں آپ کے سوالات کا جواب دے کر آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ ہمارے قابل وکلاء آپ کے سوالات کا آن لائن جواب دیں گے۔

 

آئی پی قانون

باقی سب ممالک کی طرح تھائی لینڈ میں بھی ذہنی صلا حیتوں کے حقوق کی حفاظت کا قانون موجود ہے جیسا کہ کاپی رایٹس ( نقل سے روکنے کا حق ) ۔ تخلیقاتی ایجادات کے حقوق اور کمپنی کے تجارتی نشان کے حقوق ۔ یہ قانون پہلی دفعہ نومبر1994  میں پاس ہوا تھا۔

ایجاد یا  تخلیق کو محفوظ کر نے کا حق   

 

 1979کا پیٹنٹ قانون جس میں 1992 میں مزید شرائط ڈالی گیئں ادویات ، زراعت کی مشینری اور ایجادات کا بیس سال تک تحفظ فراہم کرتا ہے ۔

 

تحفظ شدہ مصنوعات

کسی ایجاد کا تحفظ لینے کے لئے اس کو :

-  تحفظ حاصل کرنے کی اہلیت ہونی چاہیۓ

- ایجاد کے مراحل میں شمولیت

- اس ایجاد سے کوئی کام لیا جا سکے کہ استعمال  کی چیز بن سکے

 

البتہ مندرجہ ذیل کو یہ تحفظ حاصل نہیں ہو گا۔

ایجاداتی تحفظ سے چھوٹ

- کوئی ایسی ایجاد جو پہلے سے سب کو معلوم ہو تھائی لینڈ میں  تحفظ کی درخواست دینے سے پہلے۔

-  اگر کوئی ایجاد پہلے سے کسی دستاویز میں درج کر دی جاۓ ، یا عوام کے  لئے چھاپ  دی جاۓ ، عوام کو اس سے آگاہ کر دیا جاۓ تھائی لینڈ کے اندر یا باہر کسی بھی طریقے سے۔

- اگر کسی ایجاد کو پہلے سی ہی تحفظ حاصل ہو تھائی لینڈ کے اندر یا باہر درخواست دینے سے پہلے ۔

- ایسی جو تھائی لینڈ میں پہلے سے متروک  شدہ کام کے متعلق ہو۔

- ایسی ایجاد جس کے  تحفظ  کے لئے درخواست 12  مہینے پہلے کسی دوسرے ملک میں دائر کی گئی ہو اور اسے منظور نہ کیا گیا ہو، یا تحفظ ابھی جاری نہ کیا گیا ہو۔


 تخلیق کی نقل سے بچاؤ کا حق  

کاپی رائٹ  تحریری کاموں بشمول کمپیوٹر پروگرام ، ڈرامہ، فن،  موسیقی کا کا م آڈیو ویڈیو مواد ، سینیما فلم ، ریکارڈ شدہ مواد ، مشہور تصویریں ، آوازیں اور کوئی بھی کام ادب ،  سائینس یا فنون لطیفہ سے متعلق۔

تخلیق کی نقل سے بچاؤ کا حق اس کے تخلیق کار کو مندرجہ ذیل شرائط پر حاصل ہو گا۔

 - اس صورت میں جب تخلیق کار تھائی باشندہ ہو یہاں کا سکونت پزیر ہو یا شہریت کا حامل ہو ، رہنے والا ہو ایے کسی ملک کا جو تھائی کاپی رائٹ کے کنونشن میں شامل ہو۔ یا تھائی لینڈ اس کنونشن میں شامل ہو۔

- ایسی صورت کے اشاعت  کا کام پہلی بار تھائی لینڈ میں کیا گیا ہو ، یا ایسے ملک میں جو کاپی رایٹ کنونشن کا رکن ہو ، اگر پہلی تشہیر تھائی لینڈ سے باہر ہوئی ہو ایسے ملک میں جو کاپی رايٹ کنونشن کا رکن نہ ہو یا پہلی بار تشہیر ترویج کاپی رايٹ    کنونشن  کا ممبر تیس دن کے اندر ہو یا تخلیق کار اوپر درج کی گئی شرائط پر پورا اترتا ہو ۔

- اگر کوئی ایسی صورت ہو کہ تخلیق کار کا تھائی شہری ہونا ضروری ہو یا  وہ قانونی کاموں سے متعلق ہو ایسا قانون دان سول اور کمرشل کوڈ آف تھائی لینڈ سے منظور شدہ ہونا چاہئیے۔

 

تخلیق کی نقل سے بچاؤ کا مخصوص وقت

کاپی رائٹ جو ادب ،  ڈرامہ ، فنون  یا موسیقی کے متعلق ہو ،  تخلیق کار کی پوری زندگی اور اس سے بھی  پچاس  سال آگے کے لۓ  محفوظ ہوتی ہے اگر تخلیق کار قانونی مشیر ہے تو کاپی رائٹ تخلیق سے پچاس  سال بعد تک رہتا ہے۔ فنون سے متعلق کاپی رایٹ تخلیق سے پچیس سال تک رہتا ہے ۔  

تھائی لینڈ نے اس قانون کو عالمی سطح کے معیار کے مطابق بہتر بنایا ہے اور اس تخلیقی صلاحیت کے قانون کو مزید بہتر بنانے جا رہا ہے ۔ تھائی لینڈ ایسے وقت پر اس کو اچھا کرنے کے لۓ کوئی بھی فیصلہ کر سکتا ہے۔

LiveZilla Live Help