زبان منتخب کریں :  English | ภาษาไทย | العربیه | اردو | فارسی

Joomla Templates and Joomla Extensions by JoomlaVision.Com

آن لائن سوال کیجۓ

اگر آپ کے ذہن میں کسی بھی قانونی معاملہ کے بارے میں سوالات ہیں ، تو ہم حقیقی وقت میں آپ کے سوالات کا جواب دے کر آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ ہمارے قابل وکلاء آپ کے سوالات کا آن لائن جواب دیں گے۔

 

ڈرائیور لائسنس

تھائی لینڈ میں ڈرائیونگ کے  اہل ہونے کے لۓ  آپ کو ایک بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کی ضرورت ہے. اگر آپ کے پاس بین الااقومی ڈرائیونگ لائسنس ہے تو آپ  6 ماہ کے لۓ ڈرائیونگ کر سکتے ہیں۔ مگر تھائی لینڈ میں لمبا  عرصہ ڈرائیونگ  کے لۓ  آپ کو ایک تھائی ڈرائيورلائیسنس کی ضرورت ہے۔  تھائی ڈرائیونگ  لائیسنس تھائی لینڈ کے  محکمہ ٹرانسپورٹ بینکاک  سے حاصل کیا جا سکتا ہے اس صورت میں اگر آپ کے پاس ایک بین الا اقوامی ڈرائونگ لائسنس ہو جو کہ آپ کی قومیت یا سکونت کے ملک میں جاری کیا گیا ہو۔   

سواۓ ان افرا د کے جن کہ پاس ملائیشیا، لاؤس اور سنگاپور کا ڈرائیونگ لائیسنس ہے ۔ ان کی  شہریت سے قطع نظر

وہ جن کے پاس بین الااقوامی ڈرائونگ لائسنس نہیں وہ محکمہ زمینی نقل و حمل سے  اپنے متعلقہ ملک کے لائسنس کے  خلاف  ایک مقامی تھائی لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔

 
اگر آپ ایک تھائی ڈرائیونگ لائسنس بنوانا چاہتے ہیں تو آپ کو  زمین کی  نقل و حمل کے محکمے میں درخواست جمع کروانی ہو گی ۔  

آپ کو مندرجہ ذیل دستاویزات کی ضرورت ہو گی :
 
- آپ کے ملک کا  بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس
- پاسپورٹ بما غیر سکونت پزیری ویزا

- پاسپورٹ کی کاپیاں

- طبی معائنے کا  سرٹیفیکیٹ

- موجودہ رہائش گاہ کا خط جو کہ آپ کے سفارتخانے کی جانب سے تصدیق شدہ ہو

- آپ کی قو میت /سکونت کے ملک کا ڈرائیونگ لائیسنس

طریقہ کار

·        درخواست فارم  پر کریں ( جو کہ صرف تھائی زبان میں جاری کیا گیا ہو ) اور ثبوت کے طور پر مطلوبہ دستاویزات  ساتھ منسلک کریں۔

 

·        تھائی لینڈ میں ڈرائیونگ  اور محفوظ ڈرائیونگ  کرنے کے قوانین سے  متعلق ایک کلاس میں شامل ہوں۔  یہ کلاس بینکا ک میں محکمہ زمین ٹرانسپورٹ یا صوبائی نقل و حمل کے دفتر میں  دو گھنٹوں کے لۓ ہوتی ہے ( دو کلاسیں روزانہ ہوتی ہیں پیر سے جمعہ  9.00     اور  (  13.30 ۔  غیر ملکی جو تھائی زبان سے نا آشنا ہیں ان کو ایک تھائی دوست کا انتظام  کرنا پڑے گا جو تشریح کر سکے۔

 

·        ایک رنگ کوری کا ٹیسٹ کروانا ہو گا۔

 

·        ڈرائیونگ کے قوانین پر تحریری امتحان لینا ہو گآ (تھائی زبان میں صرف).

·        ڈرائیونگ ٹیسٹ دینا ہو گآ۔

آپ کو تھائی لینڈ مین کار ڈرائیو کرنے کے لۓ 18 سال کی عمر کا ہونا لازمی ہے ۔

 مندرجہ ذیل ممالک میں  تھائی ڈرائیونگ لائسنس معقول ہے :
 
ایک تھائی ڈرائیونگ لائسنس کا  ہونا بڑا فائدہ مند  ہے، اگر آپ  کے پاس  ایک بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے تو آپ ٹورسٹ ویزے پہ مندرجہ ذیل ممالک میں ڈرائیونگ کر سکتے ہیں۔
-- سنگاپور
-- ملائیشیا
-- لاؤس
 

اگر آپ  ایک بین الاقوامی ڈرائیونگ لائسنس کے لئے درخواست دینا چاہیں تو  آپ کو مندرجہ ذیل دستاویزات کی ضرورت ہو گی :
 

1. پاسپورٹ معقول غیر سکونت پزیری ویزے کے ساتھ
2. موجودہ رہائش گاہ کا خط آپ کے ملک کے سفارت خانے کی طرف سے تصدیق شدہ

3. تھائی ڈرائیور لائسنس (ذاتی موٹر کار).

2. 4 تصاویر، 2x2 انچ

LiveZilla Live Help