زبان منتخب کریں :  English | ภาษาไทย | العربیه | اردو | فارسی

Joomla Templates and Joomla Extensions by JoomlaVision.Com

آن لائن سوال کیجۓ

اگر آپ کے ذہن میں کسی بھی قانونی معاملہ کے بارے میں سوالات ہیں ، تو ہم حقیقی وقت میں آپ کے سوالات کا جواب دے کر آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ ہمارے قابل وکلاء آپ کے سوالات کا آن لائن جواب دیں گے۔

 

غیرسکونت پزیری ویزا

غیرسکونت پزیری ویزا

غیر سکونت پزیری ویزے کی بہت سی قسمیں ہیں ، وہ لوگ جو کام ، کاروبار یا سرمایہ کاری کرنا چاہتے اس قسم کے ویزے کے لۓ درخواست دے سکتے ہیں۔ غیرسکودت پزیری ویزے کی کئی اقسام ہیں جیسا کہ کیٹگری بی ، کاروبار کے لۓ منظور شدہ ویزا کیٹگری بی- اے اور سرمایہ کاری کا آئی بی ویزا۔ ان قسم کے ویزے کے پہ اگر آپ کوئی کام، کاروبار یا سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ورک پرمٹ درکار ہو گا۔

غیر سکونت پزیری ویزا قسم بی کاروباری ویزا


غیرملکیوں کو تھا‏ئی لینڈ میں کاروبار کرنے کے لۓ درکار دستاویزات ۔
- پاسپورٹ یا سفری دستاویزات
- درخواست کا فارم
- پاسپورٹ سائز تصویریں
- مناسب مقدار کا سرمایہ جو درکار ہے۔ ( 20000 بھات فی آدمی اور 40000 بھات فی خاندان)
- درخواست گزار کی کمپنی کی طرف سے تحریری خط ۔
- دستاویزات جو تھائی لینڈ میں مقیم کاروباری ساتھی سے کی گئ خط و کتابت کو ظاہر کریں۔
- اگر امیدوار اپنی ہی کمپنی کا خود مالک ہے تو تمام مالی معاملات کے تحریری ثبوت
- تھائی لینڈ میں موجود تجارتی / کاروباری کمپنیوں کی طرف سے تحریری دعوت نامہ
- تھائی لینڈ میں وابستہ ساتھی کمپنیوں کے مالیاتی دستاویزات جیسا کہ ،

  • کاروبار کا اندراج اور لائسینس
  • حصہ داروں کی فہرست
  • کمپنی کی تمام بنیادی معلومات ، تجربہ اور پہلے سے کۓ گۓ کاموں کی فہرست ۔
  • کاروبار کے طریقہ کار کی تفصیل ۔
  • کمپنی کے موجودہ مقام کا ثبوت۔
  • بیلنس شیٹ، انکم ٹیکس کی تحریری تفصیل ،کاروباری ٹیکس جو موجودہ سال میں ادا کیا گیا اور ویٹ کا اندراج۔


کمپنی کے دستاویزات کی کاپی کمپنی کے بورڈ کے سرپرست سے دستخط شدہ اور کمپنی کی باضابطہ موہر کا ہونا ضروری ہے۔ اس قسم کے ویزے کے لۓ تمام دستاویزات جو غیر ملکی زبان میں ہیں انکا تھائی زبان میں ترجمہ کروانا ضروری ہے۔
کاروبار کا منظور شدہ ویزا بی- اے غیر سکونت پزیری ویزا قسم

اس قسم کے ویزے کے لۓ لوگ تھائی لینڈ میں ایک سال کے لۓ قیام کر سکتے ہیں اوریہ ایک سال کے بعد قابل تجدید ہے ۔ اس ویزے کے لۓ کوئی کمپنی درخواست دے سکتی ہے اس شخص کے لۓ جو کمپنی کو کام کے لۓ درکار ہے۔ اس کی درخواست ایمیگریشن کے دفتر میں جمع کی جا سکتی ہے ۔
کاری اور کاروباری ویزا ایک ساتھ سرمایہ آئی بی غیر سکونت پزیری ویزا قسم
اس قسم کا ویزا ایسے غیرملکیوں کو جاری کیا جاتا ہے جو تھا‏ئی لینڈ کے سرمایہ کاری بورڈ کے اختیار میں چلنے والے سرمایہ کاری کے منصوبہ جات پر کام کرنا چاہتے ہیں ۔ ایسے منصوبے تھائی لینڈ کے لۓ مندرجہ ذیل طریقوں سے مفید ہونے چاہیئں۔


  • سرمایہ کاری بڑھے گی ۔
  • یہ مزید نوکریوں کا سبب بنے گی۔
  • ملکی خآم مال کو استعمال میں لانے میں مدد گار ثابت ہو گی ۔
  • ایسے منصوبہ جات جو ریاست کے امور میں شامل ہوں گے۔
  • تھائی لینڈ میں ٹیکنالوجی منتقل ہونے کا سبب بنیں گے۔
  • موجودہ مقامی / ملکی کاروبار کومتاثر نہیں کریں گے۔


غیر سکونت پزیری ویزا قسم بی تعلیم و تدریس
غیر ملکی جو تھائی لینڈ میں بطوراساتذہ کام کرنا چاہتے ہیں مندرجہ ذیل دستاویزات جمع کروائیں۔
- پاسپورٹ اور سفری دستاویزات
ویزے کے لۓ درخواست کا فارم -
پاسپورٹ سائز تصویریں-
- نوکری فراہم کرنے والے تعلیمی ادارے کی طرف سے منظوری کا تحریری خط
متعلقہ حکومتی ایجینسی/ محکمہ سے منظوری کا تحریری خط (اجازت نامہ) -
- تعلیمی قابلیت کا ثبوت مثال کے طور پر تعلیمی اسناد ، ڈپلومہ ، ڈگری وغیرہ۔
سکول کی طرف سے لائسینس یا کاروباری اندراج نامہ-
امیدوار کا ریزیمے-
غیر ملکی کے متعلقہ ملک سے پولیس رپورٹ-

LiveZilla Live Help