زبان منتخب کریں :  English | ภาษาไทย | العربیه | اردو | فارسی

Joomla Templates and Joomla Extensions by JoomlaVision.Com

آن لائن سوال کیجۓ

اگر آپ کے ذہن میں کسی بھی قانونی معاملہ کے بارے میں سوالات ہیں ، تو ہم حقیقی وقت میں آپ کے سوالات کا جواب دے کر آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ ہمارے قابل وکلاء آپ کے سوالات کا آن لائن جواب دیں گے۔

 

ریٹائرمنٹ ویزا

کم لاگت معیار زندگی ، ہوش اڑا دینے والے جزیرے ،  نمایاں نیلے پانی والے روشن ساحل،  کم لاگت ہیلتھہ کئير ، سستا کھانا اور سستی رہائيش کی وجہ سے تھائی لینڈ ریٹائر ہونے کے لۓ ایک انتہائی پسندیدہ مقام ہے۔ اس کے علاوہ گرم موسم اورانتہائی  گرم جوش لوگ ،   تھائی ثقافت اورمزیدار تھائی کھانے چند دوسری وجوہات ہیں جن کی وجہ سے غیر ملکی تھائی لینڈ میں ریٹا ئر ہونا پسند کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ بار بار تھائی لینڈ کا رخ کرتے ہیں ۔ لوگوں کی مختلف وجوہات ہیں تھائی لینڈ میں رہنے کے لۓ ۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کو تھائی لینڈ گرم موسم کی وجہ سے پسند ہے اور ان کے اپنے ملک میں بہت  ٹھنڈ ہوتی ہے ۔ دوسرے لوگوں کو خوبصورت جزیرے اور دل کو موہ لینے والے  ساحل بہت پسند ہیں ۔ رہنے کی کوئی بھی وجہ ہو یہ بات تو طے ہے کہ تھائی لینڈ ‏غیر ملکیوں کے لۓ ایک بہت ہی مقبول  مقام ہے۔  

آپ کے خوابوں کو پورا کرنے اور حقیقت میں تبدیل  کرنے  کے لۓ ہم آپ کو اپنی سروسز کی پیشکش کرتے ہیں جن میں کہ ہم آپ کوایک سال کا  ریٹائر منٹ ویزا حاصل کرنے میں آپ کی مدد کرتے ہیں جو کہ ہر ایک سال بعد قابل تجدید ہوتا ہے۔ منرجہ ذیل میں کچھ مطلوبات اور شرائط بتائی گئیں ہیں۔ پہلے آپ کے پاس ریٹائرمنٹ کا  غیر سکونت پزیری کا ویزا قسم او- اے ہونا ضروری ہے جس کی مدت 3 ماہ کی ہوتی ہے ۔ اس کے بعد آپ غیرسکونت پزیری ویزے کو بڑھا کر ایک سال کے ریٹائیرمنٹ ویزے میں تبدیل کروا سکتے ہیں۔

غیر سکونت پزیری ویزے کے لۓ مطلوبہ دستاویزات  

  • عمر کم از کم پچاس سال
  • پاسپورٹ
  • جس ملک میں درخواست دی ہے اس ملک کا قومی یا مستقل رہائشی ہونا

  • مالی ضروریات کے لئے ثبوت کے طور پردستاویزات کا دکھانا
  • پنشن یا نقد سٹیٹمنٹ کا ثبوت

مندرجہ ذیل میں ریٹائیر منٹ ویزا حاصل کرنے کے لۓ مطلوبات ہیں۔

ریٹائرمنٹ ویزے کے لۓ مطلوبات

آپ کی عمر کم از کم 50 سال ہو

 800000 بھات پنشن یا بچت یا دو تھائی لینڈ کے بینک اکاونٹس کا مجموعہ

پولیس رپورٹ

 آپ کو ایک بینک اکاؤنٹ کھولنے کے لئے کرایہ کا معاہدہ دکھانا ہوتا ہے۔

طبی معائینے کا سرٹیفکیٹ

غیرسکونت پزیری ویزا قسم او- اے

روانگی کا کارڈ

ریٹائرمنٹ کے ویزے کی مدت 1 سال کی ہوتی ہے   جس میں آپ کو ویزے کی تجدید کے لۓ  ملک چھوڑ کر  ہمسایہ ملک جانا ہوتا ہے . اگر آپ ایک سال کی مدت کے اندر  تھائی لینڈ سے باہر جانا چاہیں تو اس کے لۓ آپ کو ری اینٹری ویزا چاہیۓ ہوتا ہے ۔ اگر آپ ری اینٹری ویزا حاصل نہ کریں تو آپ کا ریٹائیرمنٹ ویزا ختم ہوجاۓ گآ۔  پھر آپ کو تمام عمل دوبارہ دہرانا پڑے گا۔   

تھائی لینڈ کے امیگریشن کو رپورٹ

آپ کو ہر 90 دنوں کے بعد تھائی لینڈ کے امیگریشن  دفترکو اپنا ایڈریس مطلع کرنا ضروری ہوتا ہے۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے یا تاخیر ہوجاتی ہے  تو آپ کو ہر دن کا جرمانہ ادا کرنا ہو گآ۔

نقاط  نوٹ کیے جائیں۔

رہائش کراۓ پر لینے کے لۓ آپ کو دو ماہ کی سیکورٹی ڈپازٹ ادا کرنا ہوتی ہے۔

آپ کی پنشن کے دستاویزات اپنے سفارتخانے / قونصل خانے کی طرف سے منظورشدہ ہوں۔

آپ کو نۓ ریٹائرمنٹ ویزے کے لۓ موجودہ ریٹائرمنٹ ویزے کے ختم ہونے سے پہلے درخواست دینا ہوگی۔ اب کی بار آپ کو صرف کچھ فیس ادا کرنا ہو گی اور کچھ تصویریں جمع کرانی ہوں گی۔

آپ کو ہر90   دن بعد ایمیگریشن کے دفتر کو اپنے گھر کا پتہ  مطلع کرنا ہوگا

آپ اپنے گھر کا سا مان تھائی لینڈ میں بغیر ٹیکس ادا کیۓ لا سکتے ہیں اگر آپ کے پاس ایک سال کا ویزا ہے ۔ اگر آپ کے پاس ایک سال سے کم عرصے کا ویزا ہے تو پھر آپ کو اپنے سامان پہ 20 % ڈیوٹی اور 7%   ویٹ ادا کرنا ہو گا ۔

LiveZilla Live Help