زبان منتخب کریں :  English | ภาษาไทย | العربیه | اردو | فارسی

Joomla Templates and Joomla Extensions by JoomlaVision.Com

آن لائن سوال کیجۓ

اگر آپ کے ذہن میں کسی بھی قانونی معاملہ کے بارے میں سوالات ہیں ، تو ہم حقیقی وقت میں آپ کے سوالات کا جواب دے کر آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ ہمارے قابل وکلاء آپ کے سوالات کا آن لائن جواب دیں گے۔

 

تعلیم کا ویزا

تھائی لینڈ میں کئی بین ا لاقوامی ادارے ہیں چاہے وہ بین ا لاقوامی معیار کے سکول ہوں یا یونیورسٹیاں . یہی وجہ ہے کہ بیرون ملک سے  کافی طالب علم  تھائی لینڈ کی یونیورسٹیوں سے تعلیم کے حصول  اور صنعت حاصل کرنے کے لۓ  آتے ہیں۔ کچھ  یونیورسٹیاں بہت ہی جانی پہچانی اور ما نی جاتی ہیں۔  ان میں تھاماست یونیورسٹی ، چولا لونگ کورن یونیورسٹی ، ماہیدول یونیورسٹی اور آسمپشن یونیورسٹی شامل ہیں۔ صنعتی پروگرام کے علاوہ جو کے زیادہ تر بہت طویل اور چار سال کی مدت  کے لۓ ہوتے ہیں اور خاصے مہنگے ہوتے ہیں غیر ملکی طلبہ یوگا اور تھائی زبان کے چھوٹے کورس کے لۓ بھی آتے ہیں۔  یہ کورس زیادہ تر ایک سال کی مدت کے لۓ ہوتے ہیں۔  تھائی لینڈ میں تعلیم حاصل کرنے اور رہنےکے لۓ آپ کو تعلیم کا ویزا چاہیۓ ہوتا ہے جو ای ڈی ویزا بھی کہلاتا ہے ۔ چناچہ اس مقصد کے لۓ آپ کو ایک سال کا ای ڈی  غیر سکونت پزیری کا ویزا درکار ہوتا ہے جو کہ تھائی لینڈ میں رہنے کے لۓ ایک سال کے عرصے کے لۓ ہوتا ہے اورجو  ہر سال قابل تجدید ہے۔ جب آپ تعلیمی پروگرام  منتخب کر لیں جس میں آپ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں  آپ کو ویزے کے لۓ  درخواست جمع کروانی ہوتی ہے ۔ اس  با ت کو ذہن میں رکھیں کہ آپ کا مقصد تعلیم کا حصول ہونا چاہیۓ اور نہ کہ کوئی اور مقصد ۔

درخواست کا جمع کروانا

تعلیمی پروگرام کا انتخاب کرنے کے بعد جس میں آپ داخلہ لینا چاہتے ہیں آپ کواس تعلیمی ادارے میں درخواست جمع کروانی ہوتی ہے۔  ہر ادارے کے درخواست جمع کروانے کے قوانین مختلف  ہیں۔ آپ کو یا تو ای میل کے ذریعے درخواست جمع کروانی ہوتی ہے یا پھر  ازخود ذاتی طور پر۔ درخواست کی فیس جمع کروانے اور باقی تمام ضروریات مکمل کرنے کے بعد جیسا کہ فوٹواور آپ کی درخواست  منظور کیے جانے کے بعد آپ کو اندراج کروانا پڑتا ہے۔  آپ کی درخواست کی منظوری کے بعد آپ کو داخلے کا خط دیا جاۓ گا۔ اندراج کا عمل ذاتی طور پر کیا جاتا ہے۔    

تعلیم کا ویزا

داخلے کے خط میں کورس کی تفصیلات اور فیس کی ادائیگی کے بارے میں معلومات درج ہوتی ہے۔ تعلیم کا ویزا ایک سال کی مدت کا ہوتا ہے۔ کچھ قاعدوں کے تحت آپ کو ایک سیمسٹر میں کم ازکم  تین کورس کا اندراج کروانا ہوتا ہے۔ تھا‎ئی قانون کے مطابق طلبہ جون اور جولائی کے مہینوں میں تعلیم حاصل نہیں کر سکتے ۔

آپ کے  ملک سے تعلیم کا ویزا حاصل کرنے کے لۓ درکار دستاویزات

 90  دن سے زیادہ کی توسیع کے لۓ آپ کو غیر سکونت پزیری ویزا ای ڈی  درکار ہے جو کہ تھائی لینڈ میں ایک سال کے قیام کے لۓ ہوتا ہے۔ آپ کو ویزے کی درخواست  اور داخلے کا خط اندراج کے  ثبوت کے طور پر درکار ہوتا ہے خاص طور پر اگر یونیورسٹی / سکول ای ڈی   ویزا حاصل کرنے میں آپ کی مدد نہ کرے۔ اسکے بعد آپ کو اپنی درخواست تھائی کونسلیٹ کو جمع کرانی ہوتی ہے۔  اندراج کروانے کے بعد آپ غیرسکونت پزیری ویزے کی قسم ای ڈی کے لۓ پہلے 30 د نوں کے اندر درخواست دے سکتے ہیں۔     

تعلیم کا ویزا

داخلے کے خط کا ثبوت ہونے کے بعد جس میں تمام تفصیلات شامل ہوں جیسا کہ فیس اور کورسز کی تعراد وغیرہ اور  جو یہ ظاہر کر ے کہ  آپ کسی ادارہ میں داخلہ لینا چاہتے ہیں آپ کو ای ڈی ویزے کے لۓ درخواست دینا ہوتی ہے۔ تعلیم کا ویزا یا پھر ای ڈی ویزا ایک سال ک مدت کے لۓ ہوتا ہے جو کہ ہر سال قابل تجدید  ہے ۔ آپ ای ڈی ویزے کے لۓ پہلے 30 دنوں کے اندر درخواست دے سکتے ہیں۔

تھائی لینڈ کے اندر سے ویزے کی تبدیلی

اگر آپ پہلے سے ہی تھائی لینڈ میں ثوریسٹ ویزے پر ہیں اور ای ڈی ویزا لینا چاہتے ہیں تو آپ کو تھائی لینڈ سے باہر جا نا ہو گا سواۓ اسکے کہ آپ ویزے کی قسم او بی پر ہوں ۔ ایسی صورت میں آپ  بینکاک کے ایمیگریشن کے دفتر سے  ویزا تبدیل کروا سکتے ہیں۔ آپ کو وینٹیانے یا سواناکھیت ( لاؤس)  فنام پن ( کمبوڈیا )، کوالا لمپر( ملائیشیا ) ، یانگون ( میانمار ) جانا ہو گا ۔

نوٹ:  کچھ ممالک کے طلبہ کو ویزا درکار نہیں لیکن دوسرے ممالک کے طلبہ کوٹوریسٹ ویزا لینا لازمی ہے جو کہ بعد میں ایک سال کے ویزے میں تبدیل کر دیا جاۓ گا۔ تاہم اگر آپ تھائی لینڈ میں بغیر ویزے کے داخل ہوۓ ہیں تو آپ کو ملک چھوڑنا ہوگا اوربیرون ملک میں واقع  تھا‎ئی سفارتخانے یا کونسلیٹ سے غیر سکونت پزیری ویزے کے لۓ درخواست دینا ہو گی۔

درکار دستاویزات

1۔ آپ کا پاسپورٹ کم از کم 6 مہینے کے لۓ معقول ہو

2. آپ کے پاسپورٹ کے انفارمیشن والے صفحے کی کاپی

3. ادارے کی جانب سے داخلے کا خط یا وزارت تعلیم کی طرف سے خط

.4 درخواست کا فارم

5. چار پاسپورٹ سائز تصویریں

6.  200  بھات ویزا فیس ( آپ کے مقام کے مطابق )

                                                                                                                                                                                                               

نوٹ: بنگلہ دیش ، سری لنکا ، ایران ، انڈیا ، چین اور پاکستان بشمول دوسرے دیگر ممالک کے تارکین وطن کو غیرسکونت پزیری کے ویزے کے لۓ درخواست دینے کے لۓ اپنے ملک واپس جانا ہو گآ ۔

ایمیگریشن کے دفتر کو مطلع کرنا

ای ڈی ویزا ملنے کے بعد بھی آپ کو ہر 90 دن کے بعد اپنا پتہ ایمیگریشن کے دفتر کو مطلع کرنا ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لۓ آپ کو ایک قارم پر کرنا ہوگا۔ تاخیر ہونے کی صورت میں آپ کو ہر ایک دن کا 500 بھات جرمانہ کیا جاۓ گا ۔

LiveZilla Live Help