زبان منتخب کریں :  English | ภาษาไทย | العربیه | اردو | فارسی

YOU ARE HERE Home تھائی ویزا سروسز ایک سال کا ویزا
Joomla Templates and Joomla Extensions by JoomlaVision.Com

آن لائن سوال کیجۓ

اگر آپ کے ذہن میں کسی بھی قانونی معاملہ کے بارے میں سوالات ہیں ، تو ہم حقیقی وقت میں آپ کے سوالات کا جواب دے کر آپ کی مدد کر سکتے ہیں۔ ہمارے قابل وکلاء آپ کے سوالات کا آن لائن جواب دیں گے۔

 

ایک سال کا ویزا

 میکس لا فرم ایک بین الاقوامی  قانونی فرم ہے جو کے 60 سال کے زائد عرصے سے تھائی لینڈ میں مقیم ملکی و غیرملکی افراد کی خدمت میں مصروف ہے۔ ہمارے پاس نہایت تجربہ کار اور پیشہ ور وکلا کی ایک ٹیم موجود ہے جنہوں نے اعلی تعلیمی اداروں سے  قانون کی صنعت حاصل کی ہے۔ ہم ہر قسم کی قانونی خدمات فراہم کرتے ہیں جن میں ایک سال کا ویزا شامل ہے۔

میکس لا فرم میں ہم آپ کو ایک سال کا ویزا فراہم کرتے ہیں۔ ایک سال کے  غیر سکونت پزیری ویزے کی کئی اقسام ہیں۔ ان میں کاروباری ویزا قسم بی- اے ، کاروباری ویزا قسم آئی- بی ( سرمایہ کاری اور کاروبای ویزا ) ، غیر سکونت پزیری ویزا قسم بی اور تعلیم  کا  ایک سال کا ویزا شامل ہے ۔ مندرجہ ذیل میں ایک سال کے غیر سکونت پزیری ویزے کی مختلف اقسام کی مختصر وضاحت کی گئی ہے۔ 

غیر سکونت پزیری ویزا قسم بی  ( کاروباری ویزا )                    

یہ ویزا ان افراد کے لۓ ہے جو تھائی لینڈ میں کاروبار کا انعقاد کرنا چاہتے ہیں۔ یہ کمپنی کھولنے اور کاروبار قائم کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ غیرسکونت پزیری ویزے کی قسم بی پر ہیں اور تھائی لینڈ میں کاروبار کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ ایک سال کا ویزا حاصل کر سکتے ہیں جو کہ ہر سال بعد قابل تجدید ہے۔ لیکن تھائی قواعدوضوابط کی پاسداری کرتے ہوۓ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر اس قسم کے ویزے کے لۓ کمپنی کا ہونا درکار ہے تو آپ اس شرط پر پورے اترتے ہوں۔ تمام تر ضروریات پوری کرنے کے بعد ہی آپ ایک سال کا ویزا حاصل کرسکتے ہیں جو کہ قابل تجدید ہے۔

غیر سکونت پزیری ویزا قسم بی- اے     کاروبار کا منظور شدہ ویزا                    

وہ افراد جو اس قسم کے ویزے پر ہیں تھائی لینڈ میں ایک سال کے لۓ قیام کر سکتے ہیں اور یہ ایک سال بعد قابل تجدید ہے۔ اس قسم کے  ویزے کے لۓ  اس کمپنی کی طرف سے درخواست دی جاسکتی ہے یہاں پر  یہ فرد کام کرنا چاہتا ہے ۔ یہ درخواست تھائی  امیگریشن کے دفتر کو بھیجی جاتی ہے۔

کاری اور کاروباری ویزا ایک ساتھ      سرمایہ آئی بی غیر سکونت پزیری ویزا قسم

اس قسم کا ویزا ایسے غیرملکیوں کو جاری کیا جاتا ہے جو تھا‏ئی لینڈ کے سرمایہ کاری بورڈ کے اختیار میں چلنے والے سرمایہ کاری کے منصوبہ جات پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ اس قسم کے منصوبے تھائی لینڈ کے لۓ مفید ہونے چاہئییں۔ اس قسم کے ویزے  میں ایک سال کی توسیع ہو سکتی ہے اور یہ ہر سال بعد قابل تجدید ہے ۔           

غیر سکونت پزیری ویزا قسم

ویزے  کی یہ قسم ان ‏غیر ملکیوں کے لۓ ہے جوتھائی لینڈ میں بطور استاد کام کرنا چاہتے ہیں۔ ویزے کی اس قسم میں ایک سال کی توسیع ہو سکتی ہے اور یہ ہر سال بعد قابل تجدید ہے ۔  

  ریٹائرمنٹ ویزا

ریٹائرمنٹ ویزا بھی ایک سال کا غیرسکونت پزیری ویزا ہے جوکہ ہرسال قابل تجدید ہے ۔ اور یہ اس وقت نافذ ہوتا ہے جب ریٹائرمنٹ کا عمل مکمل ہو جاتا ہے۔

تعلیم کا ویزا

تعلیم کا ویزا بھی ایک سال کا غیرسکونت پزیری ویزا ہے۔ اس تعلیمی ادارے میں یہاں پر ایک ‏غیر ملکی طالب علم تعلیم حاصل کرنا چاہتا / چاہتی  ہے داخلے اور اندراج  کا عمل مکمل ہونے کے بعد  ایک سال کا ویزا حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے بعد یا تو وہ ادارہ یہاں پر طالب علم تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہے آپ کو ویزا دلانے میں آپ کی مدد کرتا ہے یا پھر طالب علم کو ازخود ایمیگریشن کے دفتر جانا پڑتا ہے ۔ یہ ہر سال بعد قابل تجدید ہے۔

شادی کا ویزا

شادی کا ویزا بھی ایک سال کا غیر سکونت پزیری ویزا ہے جو ہر سال قابل بعد تجدید ہے۔ یہ ویزا تھائی لینڈ میں قانونی طور پر شادی کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

LiveZilla Live Help